صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں

Jun 20, 2026 | 12:19:PM
صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدرمملکت،وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد پاکستان کی سفارتی کامیابیوں  اور امن کے فروغ کی کوششوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن کی حمایت جاری رکھے گا ۔
وزیراعظم نے دھماکے کی تحقیقات اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں؛ یکے بعد دیگرے دو دھماکے،7 افراد جاں بحق،3 شدیدزخمی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بنوں میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم لوگوں اور بچوں کو نشانہ بنانا درندگی ہے، درندہ صفت خوارجی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔