صوابی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ،2 پولیس اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوارالحق )خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس کے 2 پولیس اہلکار معمول کی گشت کے بعد ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی اچانک فائرنگ کا نشانہ بن گئے، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہر زاویے سے کی جا رہی ہیں اور جلد حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں 2دن کیلئے کرفیو نافذ، سڑکیں بند