وزیر خارجہ کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت: دفتر خارجہ
کیپشن: اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی دعوت پر استنبول میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ایوارڈز تقریب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں منعقد کی گئی جس میں نائب وزیراعظم نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر اردگان کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نےبتایا کہ اس دورے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا امریکی وزیر خارجہ کو فون ،ابتک کی بڑی پیشکش کردی