’ایران اسرائیل کشیدگی پر امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار‘وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کے لیے پاکستان کا تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ٹیلوفونک رابطے میں وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرأت مندانہ قیادت اور وزیر خارجہ کی سفارت کاری کو سراہا،وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں امریکا کا اہم کردارہے،انہوں نے بھارت سے جموں کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر بات چیت کی پیشکش بھی کی ۔
وزیراعظم نےپاک امریکا تعلقات میں تجارت، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا،وزیراعظم نے دہشت گرد گروہوں خصوصاً بلوچستان لبریشن آرمی اور ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
امریکا اور پاکستان کا خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا عہدکیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل, ایران تنازع کی وجہ سے دنیا بحران کا شکار ہے: انتونیو گوتریس