سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 55 ارب روپے سے زائد مالیت کے 5 منصوبوں کی منظوری دیدی

Jun 20, 2025 | 19:25:PM
 سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 55 ارب روپے سے زائد مالیت کے 5 منصوبوں کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 55 ارب روپے سے زائد مالیت کے 5 منصوبوں کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی  وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں 55 ارب روپے سے زائد مالیت کے 5 منصوبوں کی منظوری دے دی  گئی،7 ارب 72 کروڑ روپے مالیت کے دو منصوبوں کی سی ڈی ڈبلیو پی سے باقاعدہ منظوری دے دی گئی، 47 ارب روپے سے زائد مالیت کے 3 بڑے منصوبوں کو نیشنل اکنامک کونسل سے باقاعدہ منظوری کیلئے بھجوانے کی سفارش کر دی گئی ،اے ایف آئی سی راولپنڈی کی توسیع کے منصوبہ  کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری کیلئے ایکنک کو سفارشات بھجوا دی گئیں،منصوبے کے تحت 420 بستروں کے اہسپتال کو 800 بیڈز تک لے جانا ہے ،دل کے امراض کیلیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اہسپتال کو مزید جدید بنانا ہے،موسمیاتی تبدیلی کیلئے سکھر میں ریڈار سسٹم کی تنصیب کا منصوبہ  منظور کر لیا گیا ،بلوچستان کیلئے بھی 12 ارب روپے سے زائد مالیت کا ترقیاتی  منصوبہ ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کر دی گئی ،یہ منصوبہ بلوچستان کے 8 اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں حکومت سبیلیں لگائے گئی،قواعد و ضوابط جاری، چیکنگ ہوگی