راولپنڈی: ٹک ٹاک پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم گرفتار

Jun 20, 2025 | 19:11:PM
راولپنڈی: ٹک ٹاک پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم شوکت رحمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر میں ملوث تھا۔

 ملزم کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز ویڈیوز پوسٹ کی گئیں اور عوام میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

 این سی سی آئی اے راولپنڈی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:نیشنز کپ ہاکی سیمی فائنل؛پاکستان نے رافیل کے بعد فرانسیسی ٹیم کو آؤٹ کر دیا