فرانسیسی وزیر اعظم ائیر شو کے دورے پر رافیل طیارے میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل

Jun 20, 2025 | 18:46:PM
فرانسیسی وزیر اعظم ائیر شو کے دورے پر رافیل طیارے میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو رافیل طیارے میں پھنس گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ دنوں فرانسیسی وزیر اعظم نے پیرس ائیر شو کا دورہ کیا جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر گئے اور مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا،اپنے دورے کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا طیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔

وزیر اعظم فرنسوا بایرو طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھے جہاں انہیں طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی تاہم جب طیارے سے نکلنے کی باری آئی تو فرانسیسی وزیر اعظم کو اندازہ ہوا کہ وہ کاک پٹ میں پھنس چکے ہیں اور انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں : چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کرلیا