چینی مزیدمہنگی،فی کلو180 روپے 93 پیسےکی ہوگئی 

Jun 20, 2025 | 15:51:PM
چینی مزیدمہنگی،فی کلو180 روپے 93 پیسےکی ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا اوراوسط قیمت میں 3 روپے 77 پیسے اضافے کے بعدفی کلو180 روپے 93 پیسےکی ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 77 پیسےفی کلوکااضافہ ہوا ہے۔

اس وقت ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسےفی کلو ہے،جبکہ گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 177 روپے 16 پیسےفی کلو تھی۔

یہ بھی پڑھیں:5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ

 ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 38پیسےفی کلو تھی۔