کیرالا کے ماہی گیر کی قسمت جاگ اٹھی، بگ ٹکٹ میں ڈیڑھ لاکھ درہم جیت لیے

Jun 20, 2025 | 01:15:AM
  کیرالا کے ماہی گیر کی قسمت جاگ اٹھی، بگ ٹکٹ میں ڈیڑھ لاکھ درہم جیت لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) میں مقیم ایک بھارتی ماہی گیر نے "بگ ٹکٹ" کی قرعہ اندازی میں 150,000 درہم (ایک کروڑ15 لاکھ سے زائدپاکستانی روپے) کا انعام جیت کر سب کو حیران کردیا۔ 

 سُلفیکر پکارکنٹے پورکل بشیر پکارکنٹے جو بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ 10 سال سے ابوظہبی میں مقیم ہیں  نے اپنے 12 دوستوں کے ہمراہ ٹکٹ خریدا تھا، وہ انعامی رقم برابر حصوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں گے۔

 اس ہفتے کی قرعہ اندازی میں3بھارتی تارکین وطن کو ہر ایک کو 150,000 درہم کا انعام ملا،دیگر2خوش نصیب افراد میں سیلوا جانسن (45 سالہ)  جو 24 سال سے ابوظہبی میں مقیم ہیں اور 8 سال سے بگ ٹکٹ خرید رہے تھے،ایلڈو تھومبریل (29 سالہ)  جو 2 سال پہلے دبئی آئے اور 17 دوستوں کے گروپ کے ساتھ کھیل میں حصہ لیتے ہیں شامل ہیں۔

سیلوا جانسن کا کہنا تھا میں بہت خوش ہوں، ہم تین سال سے قسمت آزما رہے تھے، آخرکار جیت ہماری ہوئی۔ ہم ہر ماہ بگ ٹکٹ خریدتے رہیں گے۔”

 ایلڈو تھومبریل نے کہامیری اولین ترجیح مستقبل کے لیے بچت ہے، جیتنے کی کال ایک شاندار لمحہ تھا ،یہ میرے لیے زندگی کا نیا موڑ ہے  میں دوستوں کے ساتھ انعام تقسیم کروں گا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:  صدی کا طویل ترین سورج گرہن جس سے 5ممالک اندھیرے میں ڈوب جائیں گے