صدی کا طویل ترین سورج گرہن جس سے 5ممالک اندھیرے میں ڈوب جائیں گے
اگلی بار ایسا گرہن 2114 میں نظر آنے کی توقع ہے،رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ناسا کے مطابق 2 اگست 2027 کو ایک نایاب فلکیاتی مظہر کے دوران مکمل سورج گرہن عرب دنیا کے 5ممالک کو مکمل اندھیرے میں ڈبو دے گا، یہ سورج گرہن صدی کا طویل ترین مکمل گرہن ہوگا جس میں اندھیرا 6 منٹ 26 سیکنڈ تک جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ گرہن مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا اور مصر سے ہوتا ہوا سعودی عرب اور یمن کے کچھ علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا،یہ واقعہ 2009 کے بعد پہلا اتنا طویل مکمل سورج گرہن ہو گا اور اگلی بار ایسا گرہن 2114 میں نظر آنے کی توقع ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق زمین، چاند اور سورج کی خاص ترتیب اس نایاب منظر کا سبب بنتی ہے جہاں دن کے وقت مکمل تاریکی چھا جاتی ہے۔
فلکیاتی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سورج گرہن کو براہ راست آنکھوں سے دیکھنے سے گریز کریں اور صرف محفوظ چشموں یا فلٹرز کا استعمال کریں، ورنہ آنکھوں کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایک نایاب فلکیاتی لمحہ؛
سورج گرہن ایک ایسا فلکی مظہر ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے، مکمل سورج گرہن کے دوران سورج کا پورا چہرہ چھپ جاتا ہے اور آسمان پر اندھیرا چھا جاتا ہے،جیسے رات کا سماں ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عمان میں اسلامی نئےسال کی مناسبت سے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان