واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Jun 20, 2022 | 11:46:AM
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
کیپشن: وٹس ایپ کا نیا فیچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نےصارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے،اب واٹس ایپ ’پروفائل پِکچر‘ مخصوص نمبرز سے چھپائی جاسکے گی؟

نئے فیچر اپ ڈیٹ کے تحت، واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل پِکچر اپنے مخصوص کانٹیکٹس سے چُھپا سکیں گے۔جیسا کہ آپ نیچے اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، صارفین کے پاس پروفائل پِکچر کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کے تحت ’My contacts except‘ کا نیا آپشن موجود ہے۔

اس فیچر کو ابتدائی طور پر صرف محدود صارفین کے لیے 2021 کے آغاز میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب یہ ایپلی کیشن کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون کا غلط آپریشن۔ بچے کا سر تن سے جدا کردیا

 واضح رہے کہ اس سے پہلے، ’Who can see my profile picture‘ سیٹنگز کے نیچے صرف تین آپشن تھے یعنی Everybody , My Contacts اور Nobody۔

یہ بھی پڑھیں:بلڈ پریشر اور شوگر سے بچائو کا طریقہ