شوگر سیکنڈل میں ایف آئی اے طلبی۔۔ شہبازشریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

Jun 20, 2021 | 18:01:PM
شوگر سیکنڈل میں ایف آئی اے طلبی۔۔ شہبازشریف نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو ایف آئی اے نے شوگر سکینڈل تحقیقات میں 22 جون کو طلب کر رکھاہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جو ن کو بلایا گیاہے۔ اب شہبازشریف نے وکلاسے مشاورت کے بعد ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ حمزہ شہباز بھی 24 جون کو پیش ہوں گے۔
 واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کو سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار ی کا عندیہ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ ۔۔سابق انچارج کاشانہ ویلفیئر افشان لطیف شوہر سمیت گرفتار