ضرورت رشتہ کے اشتہار کے ذریعے ہنی ٹریپ کیاگیا شہری کچے سے بازیاب

Jul 20, 2025 | 22:37:PM
ضرورت رشتہ کے اشتہار کے ذریعے ہنی ٹریپ کیاگیا شہری کچے سے بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی، گھوٹکی پولیس اور  سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مغوی شعیب کو کچے سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق جیکسن سے 9 جولائی کو شعیب نامی شخص کو ہنی ٹریپ کیا گیا اور بازیابی کے لیے اہل خانہ سے 45 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا،مغوی شعیب کو 19 جولائی کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر رابطوں میں محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے،بازیاب شہری محمد شعیب کا کہنا ہے کہ ضرورت رشتہ کا ایک پیج فالو کرتاتھا، لڑکی نے نہ صرف مجھ سے بات کی بلکہ اپنی والدہ سے بھی بات کرائی جس پراپنی والدہ سے ان تمام باتوں کا ذکر کیا اور کراچی سے روانہ ہوگیا۔

انہوں نے بتایاکہ اوباڑو پہنچنے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار ساتھ لے گیا جس کے بعد قید کرلیا گیا، قید کے دوران تشدد بھی کیا گیا اور  اہل خانہ سے 45 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

سوشل میڈیا پر رابطے رکھنا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن محض ان رابطوں پر اپنا شہر چھوڑ کر دوسرے شہر جانے میں احتیاط برتنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کاڈرائیور اور ملازمہ کیلئے 50،50 لاکھ روپے تحفہ