ون ڈے سیریز کا معاملہ: پی سی بی اور ویسٹ انڈیز بورڈ میں ڈیڈ لاک

Jul 20, 2025 | 21:49:PM
 ون ڈے سیریز کا معاملہ: پی سی بی اور ویسٹ انڈیز بورڈ میں ڈیڈ لاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) کے درمیان ڈیڈلاک سامنے آ گیا۔

 ذرائع کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز منسوخ کئے جانے کا امکان ہے، آئی سی سی سالانہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی اور سی ڈبلیو آئی حکام کے درمیان ملاقات میں بریک تھرو نہ ہوسکا۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ون ڈے سیریز کو ٹی 20میں نہ بدلنے کی ضد پر برقرار ہے، ٹی 20 ورلڈکپ اور ایشیا کپ کے باعث پی سی بی صرف ٹی 20سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔

علاوہ ازیں پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز کی جگہ دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز رواں سال 8 سے 12 اگست تک شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے