اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزن ہوگیا

Jul 20, 2025 | 18:38:PM
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزن ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ  پوائزن  ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی گزشتہ شب طبیعت خراب ہوئی تھی،اسرائیلی وزیراعظم کے دفترکا کہنا ہے کہ طبی معائنے پر نیتن یاہو میں آنتوں کی سوزش  اور  پانی کی کمی کی علامات پائی گئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر کی ہدایت پر نیتن یاہو تین روز  آرام کریں گے اور  اس  دوران گھر سے سرکاری امور  انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے