ٹک ٹاک نے نئی امریکی ایپ بنانے کا دعویٰ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن’’ٹک ٹاک‘‘نے امریکا کےلیے نئی ایپلی کیشن تیار کرنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دے دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک امریکا کے لیے ایسی ہی ایک نئی ایپلی کیشن تیار کر رہا ہے تاکہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کی صورت میں یہ نئی ایپ وہاں کے صارفین کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے،تاہم اب ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپلی کیشن بنانے کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ٹک ٹاک نے ایک مختصر بیان میں الگ ایپ بنانے کی رپورٹ کوحقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ خبر گمنام ذرائع پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم پاکس وائرس کی نایاب قسم کی تصدیق،محکمہ صحت کاالرٹ جاری
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کے اندرونی ذرائع کے مطابق کمپنی ایک بڑے ٹیکنیکل منصوبے پر کام کر رہی ہے جسے اندرونِ خانہ (M2) کا نام دیا گیا ہے،اس کا مقصد امریکی مارکیٹ کے لیے ایک علیحدہ ٹک ٹاک ایپ تیار کرنا ہےجو عالمی ایپ سے مکمل طور پر الگ ہوگی،اس نئے امریکی ورژن میں صرف امریکی صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا تاکہ الگورتھم کی ٹریننگ اور ویڈیوز کی تجویز مخصوص مقامی ڈیٹا پر مبنی ہوجس کے تحت ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں اپنی سرگرمیاں بیچنے یا بند کرنے کا کہا گیا ہے۔