دریائے کابل پر سیلاب کا خدشہ ، فیڈرل فلڈ کمیشن نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) دریائے کابل پر سیلاب کا خدشہ ، فیڈرل فلڈ کمیشن نے الرٹ جاری کردیا۔
فیڈرل فلڈ کمیشن اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دریائے کابل اور معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔21 سے 24 جنوری کے دوران طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا،22 اور 23 جنوری کو دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع الرٹ جاری کردیاگیا۔پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انسانی جانوں اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ۔محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔فیڈرل فلڈ کمیشن نے صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس منکی پاکس لاہور بھی پہنچ گیا، 24گھنٹوں میں کتنے مریض سامنے آ گئے؟پریشان کن خبر