لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق

Jan 20, 2026 | 17:30:PM
 لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)  لاہور  شہر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ۔
شہریوں کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری  ہے۔  24گھنٹے کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق  ہوئی ہے۔ 
منکی پاکس کے  چاروں مریض میو ہسپتال سے رپورٹ ہوئے ۔
30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے۔
33 سالہ نعمان اور 18سالہ انس بھی منکی  پاکس کے مریض ،  لیب ٹیسٹ میں تصدیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیئے: اپوزیشن لیڈرز کے نوٹیفیکیشن خوش آئند، بانی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، بیرسٹر گوہر