معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے شادی فنکشنز کی لسٹ شیئر کر دی

Jan 20, 2024 | 12:23:PM
 معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے شادی فنکشنز کی لسٹ شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشاء مقصود) پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلونسر  اور  ٹک ٹاکر سٹار جنت مرزا نے شادی کے فنکشنز کے حوالےسےانسٹا گرام سٹوری  نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی شادی کے حوالے سے فنکشنز کی لسٹ  شیئر کی جس نے ان کے فینز کو سکتے میں مبتلا کر دیا، معروف ٹک ٹاکر  کی جانب سے لسٹ کا شیئر  کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ 

شیئر کی گئی لسٹ میں سب سے پہلے  چھوٹی ڈھولکی  کا فنکشن رکھا گیا ہے اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی کے ذریعے شادی کی خوشیوں کو دوبالا  کرنے کا منصوبہ بنایا  گیا ہے ،  جنت مرزا کی شادی سے قبل میلاد نبویؐ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ بھی  کیا گیا ہے ، اس کے کچھ روز بعد قولی نائیٹ اور پھر بالی ووڈ نائٹ  کا ترکا بھی لگایا جائیگا، آخری فنکشنز میں مایو ، مہندی  کو جگہ دی گئی  ہے ۔

واضح رہے کہ جنت مرز ا  کی منگنی عمر بٹ سے ہوئی تھی لیکن 2023 کے آخر میں  خبریں سامنے آئی تھیں کہ  جنت مرزا اور عمر بٹ میں علیحدگی ہو گئی ہے اس کے بعد سے دونوں کی ایک ساتھ کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی تھی ، لیکن اب فنکشنز  کے حوالے سے لسٹ سامنے آنے پر جنت مرزا کی شادی کی افواہیں پھر سے شروع ہو گئی ہیں ،جبکہ صارفین کی جانب سے حیرانگی کے ساتھ دلچسپ تبصرے کیئے جارہے ہیں ۔

خیال رہے کہ کئی عرصے سے ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شادی کی خبر گردش کررہی ہے  ، لیکن تاحال ٹک ٹاکر سٹار نے ابھی تک اس پر کوئی وضاحت یا حقیقت بیان نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا جاوید کا شعیب ملک سے شادی کے بعد نام تبدیل