ثنا جاوید کا شعیب ملک سے شادی کے بعد نام تبدیل

Jan 20, 2024 | 11:50:AM
 اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔

اداکارہ ثنا جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کر کے ثنا شعیب ملک لکھ لیا۔

انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے اس وقت 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اداکارہ خود 304 لوگوں کو فالو کررہی ہیں ۔ اداکارہ اب تک اپنے آفیشل آکاؤنٹ پر 726 پوسٹس کر چکی ہیں جن میں ان کے ڈراموإں سمیت پیڈ پروموش کی پوسٹس ہیں۔

خیال رہے کہ  ثناء اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کی تقریب کا انعقاد کچھ روز قبل ہوا۔

شادی کی تقریب میں شعیب ملک نے آف وائٹ شیروانی پہنی اور اسکے ساتھ گلے میں میچنگ شال بھی ڈال رکھی ہے۔ شعیب کی تیسری اہلیہ ثناء جاوید نے شادی کی تقریب میں ڈیزائنر حسین ریہر کا تیار کردہ ٹی پنک عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔