شعیب ملک اور ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Jan 20, 2024 | 11:30:AM
پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکار ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکار ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اچانک اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔

دولہا بنے شعیب ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دلہن ثنا جاوید کے ہمراہ شادی کی تصاویر جاری کیں اور اپنی شادی کی خوشخبری سنائی۔

 شعیب ملک نے پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمد اللہ‘ کیساتھ قرآنی آیت ’اور ہم نے تمھیں جوڑا جوڑا پیدا کیا‘ لکھا۔

اداکار ثنا جاوید نے بھی شادی کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  شیئر   کردیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی یہ تیسری جبکہ ثنا جاوید کی دوسری شادی ہے۔ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے اور دوسری شادی ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔

 خیال رہے کہ شعیب ملک اداکارہ ثنا جاوید سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے  12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی روایتی تقریب حیدرآباد، انڈیا میں ہوئی، اور اس کے بعد پاکستان کے سیالکوٹ میں ولیمہ کی تقریب ہوئی۔ جوڑے نے 2018 میں اپنے بیٹے اذہان کا استقبال کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ودیا بالن نے مداحوں کو خبردار کر دیا

گزشتہ کچھ عرصہ سے دونوں میں علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں لیکن دونوں نے ہی اس معاملے پر چُپ سادھ رکھی تھی اور تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا۔

دوسری جانب ثنا جاوید سال 2020 میں عمیر جیسوال سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، گزشتہ برس ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔