پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

Jan 20, 2023 | 16:41:PM
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، چیئرمین پی سی بی
کیپشن: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
سورس: پی سی بی ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ، آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ منیجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کے لیے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ ملتان میں 13 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔