پاکستان اور روس کے درمیان 3 معاہدے طے پاگئے

Jan 20, 2023 | 14:32:PM
پاکستان اور روس کے درمیان 3 معاہدے طے پاگئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ، ٹرانسپورٹ کے شعبے، کسٹم امور سے متعلق پاک اور روس تعاون بڑھانے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے
کیپشن: پاک روس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور روس کے درمیان 3 معاہدے طے پاگئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ، ٹرانسپورٹ کے شعبے، کسٹم امور سے متعلق پاک اور روس تعاون بڑھانے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں سے معاشی فوائد حاصل ہونگے، توانائی کے شعبے میں تعاون پر نمایاں پیشرفت ہوئی۔

روسی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں برآمدی صنعت اور ڈیری کے شعبے پر تعاون کرینگے،  پاکستان کیساتھ روڈ ٹرانسپورٹ کو فروغ دینگے۔اس موقع پر روسی وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ روڈ ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں گے،پاکستان میں برآمدی صنعت اور ڈیری کے شعبے میں تعاون بھی کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختصر اور طویل مدتی منصوبوں پر اتفاق ہوا،تیل اور گیس کے شعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون کریں گے۔


وفاقی وزیرایازصادق نےتقریب  سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر نمایاں پیش رفت ہوئی ،پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی غورکیا گیا۔
 توانائی،زراعت،مالیات،تجارت،سرمایہ  کاری،کسٹم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا،دونوں ممالک کے درمیان  معاہدوں سے  معاشی فوائدحاصل ہونگے۔
روس کو صوبائی اور قومی منصوبوں میں تعاون کی دعوت دی ہےاورروس کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے مزید معاہدے کیے جائیں گے۔