ڈالر پھر مہنگا۔۔۔قیمت کتنی ہوگئی؟؟

Jan 20, 2022 | 11:35:AM
ڈالرقدر کمی
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالرایک بار پھر مہنگا ہوگیا ۔اسٹیٹ بنک کے مطابق ایک دن میں انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 176.22 روپے سے مہنگا ہوکر 176.49 روپے پر بند ہوا۔ ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق  خام تیل کی قیمت بڑھنے پر درآمدی تیل کا بل مزید بڑھے گا۔درآمدی بل میں اضافے پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی ٹکٹ پراب کیا نیا درج ہوگا۔۔سول ایسوسی ایشن نے ہدایات جا ری کر دیں