یچ آر سی پی کے الزامات کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سختی سے تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) پنجاب نے ایچ آر سی پی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ آر سی پی کے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزام کا کوئی ثبوت نہیں ۔ سی سی ڈی سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔
سی سی ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی ڈی کے مجرموں کے ساتھ انکاؤنٹرز میں 19پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 167 اہلکار زخمی ہو ئے ۔ سی سی ڈی کے آپریشنز سے جرائم کی شرح میں 80 فیصد کمی ہوئی۔ ڈکیتی کی وارداتیں 78 فیصد کم ہوئیں اور قتل کی وارداتیں 39 فیصد کم ہوئی ہیں۔ گھروں میں ڈکیتی کے جرائم میں 80 فیصد کمی ہوئی ۔ موٹر سائیکل چوری کی شکایات میں 69 فیصد اور گاڑی چھننے کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی ہوئی ۔ ا
سی سی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ سی سی ڈی کے آپریشنز کی بدولت ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں ۔
سی سی ڈی نے موثر حکمت عملی سے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی کمر توڑ کرعوام کا اعتماد بحال کیا ۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ؛ آسٹریلیا نے دس اوورز میں عمان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا