ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ؛ آسٹریلیا نے دس اوورز میں عمان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنا آخری میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔
آسٹریلیا نے عمان کی ٹیم کو 104 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں 8 اوورز میں 93 رنز ہونے تک آسٹریلیا کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔ نویں اوور میں ہیڈز لانگ آف پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں سے 32 رنز بنائے۔
آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آج اپنا اخری میچ کھیل رہی تھی اور آسٹریلین ٹیم کے جلال کو عمان کی ٹیم حوصلے کے ساتھ بھگتا۔ عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اووروں میں 5 وکٹیں گنوا کر 73 رنز بنائے لیکن 17ویں اوور کی دوسری بال پر آسٹریلین باؤلرز نے عمان کے آخری بیٹر کو بھی آؤٹ کر دیا۔ عمان آج 104 رنز بنا سکی۔ اس ٹارگٹ کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 3 اوورز میں 30 رنز بنائے اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 73 رنز لئے اور دسویں اوور میں عمان کا کام تمام کر دیا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا یہ آخری میچ ہے۔ اس راؤنڈ میں 20 ٹیمیں کھیلیں اور ان میں سے 12 فارغ ہو گئیں۔ آٹھ ٹیمیں دوسرے راؤنڈ مین جا چکی ہیں۔ آسٹریلیا اور عمان دونوں فارغ ہو جانے والی ٹیموں میں سے ہیں۔
ٹاس مارش نے جیتا
سری لنکا کے شہر بالاگوالا کے پالےکیلی سٹیڈیم میں عمان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے ٹاس آسٹریلیا کے کیپٹن مچل مارش نے جیتا اور انہوں نے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
آسٹریلیا نے پاور پلے میں 73 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے اوپنر کیپٹن مچل مارش نے پاور پلے کے دوران ہی ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 26 گیندوں سے 53 بنا لئے تھے۔ انہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے مارے۔ ٹریوس ہیڈ نے پاور پلے میں 11 بالز سے 21 رنز بنائے۔
8 اوور ختم ہوئے تو آسٹریلیا کا مجموعہ 93 ہو چکا تھا۔
نوین اوور میں ٹریوس ہیڈ کیچ آؤٹ ہوئے تو ان کا سکور 32 رنز تھا۔ ہیڈ نے 19 گیندوں سے 6 چوکے مارے۔
دسویں اوور کی پہلی بال پر مارش نے چوکا مار کر ٹیم کا مجموعہ 102 کیا اور چوتھی بال پر ایک اور چوکا مار کر ہدف کو عبور کر کے 108 رنز کر دیئے۔
مچل مارش نے 33 گیندوں سے 4 چکھے اور 7 چوکے مار کر 64 رنز بنائے اور بیٹ کیری کیا۔
جوش انگلیس نے 6 بالز سے 12 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

عمان کی باؤلنگ
عمان کو واحد وکٹ شکیل احمد نے لے کر دی۔ سب سے زیادہ مار وسیم علی پڑی جنہوں نے کو ایک اوور میں 16 رنز دیئے۔

عمان کی بیٹنگ
عمان نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 47 رنز بنائے اور ان کے تین بیٹر پویلین کو پیارے ہو گئے۔ عمانی بیترز چھ اوورز میں چھ چوکے مارنے میں بہرحال کامیاب ہو گئے۔
عمان کے اوپنر عامر کلیم پہلی ہی بال پر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
دوسری وکٹ تیسرے اوور میں کرن سوناوالے کی گری، کرن نے 2 چوکے مارے اور 11 بالز سے 12 رنز بنائے۔
پانچویں اوور کی آخری بال پر کیپٹن جیتندر سنگھ کی وکٹ گری، انہوں نے 3 چوکے مارتے ہوئے 15 گیندوں سے 17 رنز بنائے۔
آٹھویں اوور کی آخری بال پر حماد مرزا بھی آؤٹ ہو گئے۔ حماد نے اب تک کا واحد چھکا مارا ور ایک چوکا مارا، 13 گیندوں سے 16 رنز بنائے۔
اب وسیم علی کے ساتھ محمد ندیم وکٹ پر آئے لیکن 10 ویں اوور میں ندیم بھی ایڈم زمپا کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ انہوں نے 3 بالز کھیلیں اور 2 رن بنائے۔
تیرھویں اوور میں ونایک شکلا 8 بالز سے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تین اوورز میں جیتن رمانندی، شکیل احمد اور شفیق جان بھی ایک تین اور چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جیتن اودیدیرا ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

آسٹریلیا کی باؤلنگ
ایڈم زمپا نے سوا تین اوور کر کے 4 وکٹین لیں۔ زیویر برٹلیٹ نے 4 اوورز کئے اور 2 وکٹیں لیں۔ گلین میکسویل نے بھی دو وکٹین لیں۔ نیتھن الیس اور مارکوس سٹونیز کو ایک ایک وکٹ ملی جب کہ کیمرون گرین کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا‘‘
