قومی انڈر 16 ون ڈے کپ کل سے شروع ہو گا

Feb 20, 2024 | 21:08:PM
قومی انڈر 16 ون ڈے کپ کل سے شروع ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) پی سی بی کے زیر اہتمام قومی انڈر 16 ون ڈے کپ کل سے شروع ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام قومی انڈر 16 ون ڈے کپ لاہور سمیت تین شہروں میں کھیلا جائے گا، 16 ریجنل ٹیموں کو 3 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے اور بی میں 5 ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول سی میں 6 ٹیمیں ہیں، 50 اوورز کے ٹورنامنٹ میں پول اے کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، پول بی کی ٹیمیں فیصل آباد میں ہیں جبکہ پول سی کے میچز لاہور میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کو وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا

پول میچز 29 فروری کو ختم ہوں گے اور اس کے بعد ٹرائنگولر مرحلہ ہوگا جو فیصل آباد میں 3 مارچ سے 7 مارچ تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو فیصل آباد کے بوہرانوالی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے لیے 9 لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر، بہترین فیلڈر اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو 30، 30 ہزار روپے ملیں گے۔