پی سی بی کو وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا

Feb 20, 2024 | 12:01:PM
پی سی بی کو وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے بارے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹا کر براہِ راست وزیراعظم کے ماتحت کردیا ۔

نگران حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کے معاملات اب وزارت بین الصوبائی رابطہ سے نکال کر کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا جب کہ وزارت آئی پی سی سے پی سی بی کا اب کوئی تعلق نہیں۔

ضرورپڑھیں:نئی حکومت میں عہدوں کی دوڑ شروع  وزارت خزانہ کیلئے سخت مقابلہ،امیدوار سامنے آگئے

اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت آئی پی سی بھی اب پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہے۔