سرمایہ کاروں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کررہے ہیں:نگراں وزیراعظم

Feb 20, 2024 | 15:30:PM
سرمایہ کاروں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کررہے ہیں:نگراں وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں، سرمایہ کاروں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزارت توانائی کے زیراہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم کے درمیان ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ گہرے دیرینہ تعلقات ہیں۔ امریکا ہمارا تجارتی شراکت دار ہے، معاہدے سے نمک کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔

ضرورپڑھیں:جماعت اسلامی کا 23 فروری سےانتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اہم جیو اسٹریٹجک پوزیشن کا حامل ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کان کنی میں اصلاحات لارہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں، سرمایہ کاروں کو آسان ریگولیٹری ماحول فراہم کریں گے اور ہرممکن سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کان کنی، آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک پرکام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن مہیا کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کےلیے کاکن کنی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔