شاہ رخ کی سپر ہٹ فلم "پٹھان" کے نئے سیکوئل کی تیاریاں شروع

Feb 20, 2024 | 12:32:PM
 شاہ رخ کی سپر ہٹ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کی سپر ہٹ فلم پٹھان کے نئے سیکوئل "پٹھان2" کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" پچھلے سال کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سی ایک تھی، جس نے  کئی ریکارڈ توڑے ، ابھی کچھ عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فلم کے پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا  "پٹھان 2"  کے لئے دوبارہ  ایس آر کیساتھ اشتراک کر رہے ہیں اور اب کی بار محاذ میں کچھ  مختلف دیکھائی دے رہا ہے۔

پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق اب" پٹھان 2 "کیلئے سٹیج تیار ہو چکا ہے، ایک ذرائع کے مطابق  "پٹھان 2" میں  سپائی کی کہانی  میں ایک نئے موڑ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ" پٹھان 2"،" ٹائیگر بمقابلہ پٹھان" سے پہلے  ریلیز کی جائے گی ، جو دونو ں کے درمیان ایک  تصادم  کی بنیاد رکھے گا، سلور سکرین پر  بڑے سٹار ز کیساتھ سپر ہٹ  فلمیں دلچسپ منظر نامہ پیش کریںگے۔

شاہ رخ خان کی"پٹھان" کی تصویر کشی نے بلاشبہ سامعین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے جاسوسی کی صنف میں ایس آر کو مزید دیکھنے کیلئے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں اس کی ریلز کے بعد ادیتہ اور ایس آر نےتیزی سے پٹھان کو سپائی یونیورس کے اندر اسٹینڈ لون فرنچائز میں پھیلانے کا فیصلہ  کیا ،ادیتہ چوپڑا نے اس لازوال بلاک بسٹر کے سیکوئل کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ذرائع نے مزید کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران آدیتہ چوپڑااور ان کی ٹیم بڑی تندہی سے پٹھان 2 کا سکرپٹ تیار کیا ہے جو مستقبل میں ایک بڑے تنازع کی بنیاد قائم کرنے  کیلئے تیار ہے، آنے والے ٹائم لائن میں ٹائیگر اور پٹھان(ٹائیگر بمقابلہ پٹھان) کے درمیان آنے والے مقابلے کی بنیاد  رکھےگی ۔

دوسری جانب بالی وود میں جوش وخروش بڑھ رہا ہے کیونکہ میگا سٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کو شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔