کاجول نے اپنی ساس کی سالگرہ پر دل کی بات کہہ دی

Feb 20, 2022 | 21:24:PM
اداکارہ کاجول، ساس کی سالگرہ، اہم پیغام شیئر،
کیپشن: کاجول ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنی ساس کی سالگرہ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اہم پیغام شیئر کردیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار ٹاپ اداکاراؤ ں میں ہوتا ہے، کاجول نہ صرف شاندار اداکاری کرتی ہیں بلکہ اصلی زندگی میں بھی وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک ہیں،اجے دیو گن اور کاجول کی لو میرج ہوئی تھی۔دونوں آج بھی بہترین جوڑے کی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں نے کئی فلموں میں ساتھ میں کام کیا ہے۔ 
کاجول دیوگن نے انسٹاگرام پر اپنی ساس وینا دیوگن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جب آپکی شادی ہوتی ہے تو وہ صرف ایک مرد سے نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان سے ہوتی ہے بطور ساس اجے کی ماں کیسی ہیں کاجول نے بتا دیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس کیلئے سالگرہ کے موقع پر دلچسپ پیغام دیا ہے۔ کاجول کہتی ہیں کہ میں ان کیلئے بہت خوش ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں یہاں تک کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ میری شادی شوہر اجے دیوگن سے زیادہ ساس کے ساتھ ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی ساس کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک انتہائی شاندار خاتون وینا دیوگن کو سالگرہ مبارک ہو۔

View this post on Instagram

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان کا الوداعی خطاب، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے