میئرلندن گلوکار عاطف اسلم کے بڑے مداح نکلے

Feb 20, 2022 | 19:13:PM
لندن کے میئر، صادق خان، عاطف اسلم، اچھا موسیقار
کیپشن: عاطف اسلم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان بغیر کسی پروٹوکول کے گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچے۔ انہوں نے لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں کنسرٹ کرنے ہیں، ایسے میں لندن میں اپنی پرفارمنس کے دوران عاطف کی ملاقات وہاں کے میئر سے ہوئی جو عاطف کے بڑے مداح بھی ہیں۔
صادق خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر گلوکار کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ عاطف اسلم کو اپنے عالمی دورے کے موقع پر لندن میں خوش آمدید کہنا بہت اچھا لگا۔انہوں نے لکھا کہ یہ خوش آئند ہے کہ لندن دوبارہ اس قسم کی سرگرمیوں سے محظوظ ہو رہا ہے، ہمارا شہر ایک مرتبہ پھر تفریح اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میئر لندن نے کہا کہ میں اور میرے اہلخانہ عاطف اسلم کے کئی سالوں سے مداح ہیں، اسی وجہ سے کنسرٹ میں شریک ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عاطف ناصرف ایک اچھا موسیقار بلکہ بہترین اداکار بھی ہے، وہ پاکستان کا فخر ہے۔ایک سوال کے جواب میں صادق خان نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں عاطف اسلم کے گانوں پر ڈانس بھی کرتے رہے ہیں۔