سعودی عرب : اونٹوں کی مشہور چرواہی شومہ العنزی انتقال کر گئیں

Feb 20, 2022 | 19:00:PM
سعودی عرب، اونٹوں، مشہور خاتون چرواہی، شومہ الغزی، انتقال کر گئیں
کیپشن: شومہ الغزی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں اونٹوں کی مشہور خاتون چرواہی شومہ العنزی کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ گذشتہ 20روز سے القریات جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تاہم اس دوران میں ان کی حالت کافی حد تک بگڑ گئی۔سوشل میڈیا پر شومہ کی وفات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ علاوہ ازیں ان کی متعدد وڈیوز بھی زیر گردش آئیں۔ ان میں شومہ شعری قصیدے پڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ شومہ العنزی کی عمر 90برس سے زیادہ تھی۔ بچپن سے لے کر آج تک اونٹوں کی پرورش کے تجربے کے سبب وہ خلیج کے عرب ممالک میں بہت مشہور تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پیکا اور الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے