کسی دوسری پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں،عمران خان کا کھلاڑی تھا اور رہوں گا، لیاقت خٹک

Feb 20, 2021 | 23:58:PM
کسی دوسری پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں،عمران خان کا کھلاڑی تھا اور رہوں گا، لیاقت خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لیاقت خٹک نے کہاکہ ابھی کسی سیاسی پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں، میں پہلے بھی عمران خان کا کھلاڑی تھا اور اب بھی،آج دوبارہ میں میڈیا کے توسط سے عمران خان کو کہتا ہوں مجھے پانچ منٹ دیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک اور ان کے بیٹے احد خٹک کے اپنے آبائی گاﺅں آمدپرکارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا،وزارت جانے کی خوشی میں کارکنوں نے ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور دونوں قائدین پر پھول نچھاور کئے،وزرات سے نکالنے کے باوجود لیاقت خٹک پر اعتمادنظرآئے۔
نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت خٹک نے کہاکہ میری وزارت میں کوئی اور مداخلت کررہا تھاجو اختلاف کی وجہ بنی،دوستوں کے صلاح مشورے سے آئندہ کا لائحہ ملکر طے کریں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان سے میں نے میڈیا کے ذریعے وقت مانگا نگر انہوںنے وقت نہیں دیا،میں پی ٹی آئی کا کارکن رہوں گا، میں وزارت کا شوقین نہیں وزارت آنے جانے کی چیز ہیں۔
سابق وزیر نے کہاکہ میرے اور بھائی کے درمیان اختلافات سیاسی ہیں،عوام میرے ساتھ ہیں میرے دوستوں نے اختیار ولی خان کو جیت دلوائی،انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب جشن ہم نے نہیں بلکہ ناراض ناظمین نے منایا تھا،ناظمین اتحاد کو ہم نے الیکشن سے پہلے فری ہینڈ دیا تھا جس کو چاہے ووٹ دیں۔