اننت امبانی کا میسی کیلئے 36 کروڑ 40 لاکھ کی نایاب گھڑی کا تحفہ

Dec 20, 2025 | 10:31:AM
اننت امبانی کا میسی کیلئے 36 کروڑ 40 لاکھ کی نایاب گھڑی کا تحفہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فٹ بال سٹار لیونل میسی کو بھارتی ارب پتی شخص اننت امبانی نے36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی بطور تحفہ پیش کردی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کودورہ بھارت کے دوران ارب پتی اننت امبانی نے تقریباً 13 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک نہایت نایاب گھڑی تحفے میں دی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کو جو گھڑی تحفے میں دی گئی اس کے دنیا بھر میں صرف 12 نمونے تیار کیے گئے ہیں،اس گھڑی میں بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل ہے جو اندرونی میکانزم کو نمایاں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد،اٹک،کھاریاں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
 سوشل میڈیا پر میسی کی گھڑی پہنے تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔