اسلام آباد،اٹک،کھاریاں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) اسلام آباد،اٹک،حسن ابدال ،کامرہ ،کھاریاں،حضرواور گردونواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااوروہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ۔
زلزلہ 20 دسمبر 2025 کو صبح 9 بج کر 37 منٹ پر ریکارڈکیاگیااورمحکمہ زلزلہ پیماکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کویت میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان
محکمہ زلزلہ پیماکے مطابق زلزلے کا مرکز تربیلا سے 50 کلو میٹر جنوب مغرب تھا،زلزلہ 15کلومیٹر زیر زمین آیا ۔