عمران خان کو لینے کے دینے پڑ گئے، بڑی خبر آگئی

Dec 20, 2022 | 09:25:AM
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز اور اختیارات نہ ملنے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بنی گالا کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز اور اختیارات نہ ملنے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بنی گالا کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے مطالبات کے لئے بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ پیر کو پشاور پریس کلب کے سامنے ہوا جس کی قیادت نور غلام آفریدی رہنما چیئرمین اتحاد کمیونٹی صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبائی نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبرپختونخوا نے کی۔

اس موقع پر انتظار خلیل چیئرمین عوام نیشنل پارٹی، ولی محمد چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی، عطااللہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، آفریدی خان چیئرمین جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ اگر بلدیاتی نمائندوں کو 5 جنوری تک اختیارات نہ دیئے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس اور بنی گالا کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کا ایک برس مکمل ہونے پر 19 دسمبر کو صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، 31 مارچ کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہوئے تھے، اس تاریخ پر بھی یوم سیاہ منائینگے۔