پی ایس ایل۔۔  لاہور قلندرز کے نئے کپتان کا اعلان

Dec 20, 2021 | 16:14:PM
لاہور قلندرز کے نئے کپتان کا اعلان
کیپشن: لاہور قلندرز کے نئے کپتان کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے  لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کپتان ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ہمارے سفر کا ایک اہم دن ہے، ہم نے ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا تھا۔ ہم نے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا، ہماری کوشش نوجوانوں کو موقع دینا  ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے سفر کا اہم موڑ ہے۔ مجھے آج سب سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔ آج سے لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قائد اعظم ٹرافی ۔۔ شعیب ملک کے بھتیجے محمد حریرہ کی ٹرپل سنچری
اس مو قع پر شاہین آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ٹیم نہیں ہ فیملی ہے۔ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، سو فیصد پرفارم کریں گے۔

 شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ فاسٹ بولراچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں۔ سب سے سیکھنے سے کوشش کروں گا۔ میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید  نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک بہت خوشی کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار