بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

Dec 20, 2021 | 00:11:AM
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
کیپشن: Shahid Kapoor injury
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ ہیرو شاہد کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔
شاہد کپور نے اپنے زخمی ہونے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی پوسٹ کی ہے۔شاہد کپور سپورٹس فلم ’جرسی‘ کی شوٹنگ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہونٹ کے اردگرد 25 ٹانکے آئے۔ فلم سیٹ پر شوٹنگ کے دوران شاہد کپور نے پیشہ ور کرکٹر کی طرح بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم اس کوشش میں وہ خود کو زخمی کر بیٹھے۔ فلم سیٹ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن ۔۔۔ پانچ نشستوں کے نتائج موصول