کورونا کی نئی قسم دریافت، لندن سے بھاگنے والوں کی لائنیں لگ گئیں

Dec 20, 2020 | 22:50:PM
 کورونا کی نئی قسم دریافت، لندن سے بھاگنے والوں کی لائنیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لندن سے نکلنے کی کوششوں کے باعث ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کے بعد لاک ڈائون کے چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کے بعد سخت لاک ڈائون سے بچنے کیلئے شہریوں نے لندن چھوڑ کر دوسری جگہ جا نا شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرہجوم اسٹیشنوں پربرٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے اضافی افسران کی تعیناتی شروع کردی گئی ہے۔برطانوی وزیر صحت نے لندن سے فرار ہونے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور غیرذمہ دارانہ عمل قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس کا کہنا ہے کہ پولیس ضروری کام سے جانے والوں کے سفر کو محفوظ بنائے گی، ٹئیر فورکے رہائشی کسی دوسرے مقام پر رات بسر نہیں کرسکتے۔