پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ فیز ٹو امتحانات کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصرکھوکھر)پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ فیز ٹو امتحانات کا شیڈول جاری کردیاگیا۔
امیدواروں سے انگلش اور اردو مضمون کا پرچہ لیا جائے گا، پی ایم ایس منسٹیریل کوٹہ فیز ٹو کا تحریری امتحان 24 اگست کو صرف لاہور میں لیا جائے گا،اس امتحان میں 5 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے،اس سے قبل 15 ہزار سے زائد امیدوار فیز ون کے امتحان میں شریک ہوئے تھےجس میں 5772 سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ کے امتحان کے لئے حکومت پنجاب میں گریڈ ایک سے 16 میں ملازمت کرنے والے سرکاری ملازم اہل تھے،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحان کے شیڈول کا نوٹیفکیشن اپنی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر دیا ہے۔