پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا
نااہل ہونیوالے اراکین کے خاندان کو ہی ٹکٹ دیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ نااہل ہونے والے اراکین کے خاندان کو ہی ٹکٹ دیا جائے، پہلی ترجیح ان کی بیویوں کو دی جائے گی، اگر اہل خانہ دلچسپی نہ لیں تو اراکین کی جانب سے نامزد کردہ شخص کو ٹکٹ دیا جائے گا، بصورت دیگر پولیٹیکل کمیٹی امیدوار کا فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئے
کمیٹی تمام امیدواروں کی فہرست مرتب کر کے بانی تحریک انصاف کو بھجوائے گی اور ان کی منظوری کے بعد باقاعدہ ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔