جیلوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے جدید نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)جیلوں میں منشیات اور اشیائے ممنوعہ کی روک تھام کے لئے جدید نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
جیل حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں باڈی سکینرز نصب کئے جائیں گےجس سے جسم کے اندر چھپائی گئی اشیاء بھی نمایاں ہو جائیں گی،اکیالیس باڈی سکینرز کی تنصیب پر 25 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔
جیل حکام کے مطابق باڈی سکینرز کے ذریعے جیل میں آنے والے ہر قیدی کو سکین کیا جائےگاجس کے نتیجے میں مینول چیکنگ میں سامنے آنے والی خامیاں دور ہو جائیں گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسیران سےمینول چیکنگ کے دوران منشیات برآمدہوتی ہے،باڈی سکینگ سے جسم کے اندر چھپائی گئی اشیا ءبھی نمایاں ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 200روپے ہوگئی
جیل حکام کے مطابق جیلوں میں سامان کی چیکنگ کے لئے سکینرز پہلے سے موجود ہیں،باڈی سکینرز پہلے سنٹرل جیلوں میں نصب کئے جائیں ،باڈی سکینرز کی تنصیب کے لئے نیم سرکاری ادارے کو کنٹریکٹ کا اجراء بھی کردیا گیا ہے۔