جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب کے وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 20, 2025 | 13:03:PM
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

 جج انسداد دہشت گردی عدالت امجد علی شاہ نے غیر حاضری پر عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب وارنٹ جاری کئے، زرتاج گل، راشد شفیق، رائے مرتضی، بلال اعجاز، احمد چٹھہ کے بھی وارنٹ جاری کردئیے گئے۔ عدالت نے تمام  14 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

 یہ بھی پڑھیں:چین کا پاکستان کے حق میں پھر بڑا بیان سامنے آگیا

 پراسیکویشن نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر اعتراض کیا، مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سزایافتہ اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں، ملزمان نے سرنڈر نہیں کیا،حاضری سے معافی نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پراسیکویشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج کر دیں۔