سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز
اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،9 ستمبر کوانتخابی میدان سجے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم )سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روزاعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجازپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی۔
گزشتہ روز رانا ثناء اللہ سمیت 3 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،امیدوار آج شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرو سکتے ہیں،ریٹرنگ افسر کل امیدواروں کی فہرست شائع کرے گااور23 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129 ضمنی الیکشن:مسلم لیگ ن شدید دھڑے بندی کا شکار
9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی ہال میں انتخابی میدان سجے گا۔