پیپلز پارٹی مردم شماری پر اعتراض کیوں کررہی ہے؟

Aug 20, 2023 | 11:24:AM
پیپلز پارٹی مردم شماری پر اعتراض کیوں کررہی ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پیپلزپارٹی کے بارے میں کھل کر بات کردی ،پیپلز پارٹی مردم شماری پر اعتراض کیوں کررہی ہے؟ کھل کر بات کردی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انتخابات میں 90 دن کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پیپلز  پارٹی چند سیٹوں پر نقصان کے ڈر سے مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے مردم شماری کی منظوری دی اور کونسل میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی بھی تھی۔


انھوں نے کہا کہ اس مردم شماری پر پوری قوم کو اعتماد ہے،نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہے۔ 

ضرورپڑھیں:سابق وزیراعظم شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن سے لندن روانہ ہوگئے
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان  کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیل نہیں ہوں گی۔ حلقہ بندیوں سے متعلق 4 ماہ لگنے کا الیکشن کمیشن کا اعلان تشویش اور مایوسی کا سبب ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے۔

مزید برآں سینیٹر  وقار مہدی اور  سینیٹر  پلوشہ خان  کا کہنا تھا کہ 90 دن کے اندر عام انتخابات آئینی ضرورت ہے۔