کراچی میٹرک امتحانات: رپورٹنگ سیل میں 141 امیدواروں کے خلاف شکایات درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد)کراچی میں میٹرک امتحانات بورڈ کے رپورٹنگ سیل میں 141 امیدواروں کے خلاف شکایات درج،امتحان کے دوران 138 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
رپورٹنگ سیل کے ترجمان نے بتایا کہ امتحانی مراکز سے 3 ایسے امیدوار بھی پکڑے گئے جو دوسرے کی جگہ پرچہ دے رہے تھے، ملیر میں گورنمنٹ اسکول سومار کنڈانی میں 3 جعلی امیدوار اور 10 نقل کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق نیو کراچی میں گورنمنٹ بوائز سکول سے سب سے زیادہ 47 امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے،سائٹ ٹاؤن میں روزلینڈ سکول سے بھی 51 امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد ہوا،صدر جٹ لائن سے 17، اورنگی ٹاؤن سے 4 اور مراد گوٹھ سے 9 امیدواروں کو پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :دوسرے دور کے مذاکرات کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے:ایران