کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی

Apr 20, 2024 | 11:06:AM
کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔