غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

Apr 20, 2023 | 17:54:PM
غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چوتھے ٹی 20 کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو  خوش آمدید  کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھاٹی ٹونٹی  پنڈی سٹیڈیم میں آج رات 9 بجے کھیلا جائیگا، موسم کی بات کی جائے تو جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم خوش گوار  ہے جبکہ بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں، پنڈی سٹیڈیم کے اطراف میں پنجاب پولیس اور رینجرز کی جانب سے سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے ،شائقین کرکٹ کے لیے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گیٹ میچ سے 3گھنٹے قبل کھول دیئے جائیں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان کو پانچ ٹی 20میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔