سعودی عرب۔۔تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے شیڈول میں ترمیم 

Apr 20, 2022 | 17:38:PM
خادم۔حرمین شریفین۔ شاہ سلمان ۔طلبا و طالبات۔چھٹیاں۔ شیڈول 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تمام طلبا و طالبات کے لئےچھٹیوں کے شیڈول میں ترمیم کی ہدایت کی ہے کہ جس کے مطابق جمعرات بیس رمضان المبارک بہ مطابق 21 اپریل 2022 سے تعطیلات شروع کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے طلبا کی بہتری کی خاطر تعطیلات میں ترمیم کا حکم دیا گیا ہے۔یونیورسٹی اور عمومی تعلیم کے مراحل کے لئے اس سال عید الفطر کی تعطیلات تعلیمی کیلنڈر کے مطابق شروع ہوں گی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے عمومی تعطیل کا آغاز پیر 24 اپریل 2022 کو کام کے دن کے اختتام سے ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔نااہلی جیسی بڑی سزا ٹرائل کے بغیر نہیں دی جا سکتی: چیف جسٹس